301

برطانیہ اور روس میں سفارتی تعلقات کشیدہ

لندن ۔برطانیہ نے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں 7 دنوں کے اندر سر زمین چھوڑنے کا حکم جاری کر دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں سابق روسی جاسوس سرگئی کی موت ایک زہریلے کیمیکل کی وجہ سے ہوئی تھی اور برطانیہ نے روس سے وضاحت مانگی تھی کہ یہ جاسوس کیسے مرا اور اسے قتل کرنے کیلئے زہریلا کیمیکل برطانیہ کیسے پہنچا۔

تاہم ڈیڈ لائن ختم ہو گئی لیکن روس کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی جس پر برطانیہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب تھریسامے کی جانب سے یہ اعلان بھی سامنے آ گیاہے ۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہناتھا کہ فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد کیا گیاہے اور یہ فیصلہ روس کا برطانیہ میں جاسوسی نیٹ ورک توڑنے کیلئے کیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو دیا گیا اعصاب کو متاثر کرنے والا کیمیائی مواد روس میں بنا ہے اور امریکہ نے بھی برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پرہونے والے قاتلانہ حملے میں روس کے ملوث ہونے کی تائید کی ہے۔