386

این ٹی ایس کے پرچہ آؤٹ سکینڈل کا ڈراپ سین

پشاور۔این ٹی ایس اساتذہ کیلئے پرچہ آؤٹ سکینڈل کاڈراپ سین ہوگیا ٗ سکینڈل میں این ٹی ایس کے چار ملازمین ملوث پائے گئے جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔بہ بھر کے سکولوں میں خالی پی ایس ٹی کی آسامیوں کو پُر کرنے کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے تحریری امتحان کاانعقاد کیا گیا تھا تاہم ٹیسٹ سے چند منٹ قبل مذکورہ پرچہ آوٹ ہو گیا تھا ۔

جس پر محکمہ تعلیم نے پرچہ منسوخ کر دیا تھا اور اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر این ٹی ایس کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ واقع کی مکمل تحقیقات کی جائیں ۔ این ٹی ایس کی جانب سے مذکورہ واقع کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ محکمہ تعلیم کو ارسال کر دی گئی ہے،۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرچہ ایبٹ آباد میں این ٹی ایس کے دفتر سے آوٹ ہو ا تھا جن میں این ٹی ایس کے چار ملازمین ملوث تھے اور ان کے خلا ف آیف آئی آر درج کرکے کے انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ہونے والوں میں عمر جلال خان افس اسسٹنٹ ، فیصل افس اسسٹنٹ ، منظور قادر خان اسسٹنٹ پروگرامر اور دانش ایاز قریشی ڈیٹا انٹری اپریٹر شامل ہیں