170

ممنوعہ بور کے آل پاکستان لائسنس جاری کر نیکا فیصلہ

پشاور ۔صو بائی حکو مت نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممنوعہ بورکے لائسنسوں کے اجراء کی پالیسی پرنظرثانی کریں اورجاری کردہ لائسنس کو ملک بھرکے لئے قرار دیں ٗ بتا یا گیا ہے کہ اس وقت ممنوعہ بور کے اسلحہ کے لائسنس صرف خیبر پختونخوا کے لئے ہیں جبکہ دیگر تین صو بو ں اور اسلام آباد میں پہلے سے آل پاکستان کے لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں۔

ٗاس سلسلے میں ڈسٹر کٹ لائسنس کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے چےئر مین متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنرہے جبکہ ممبران میں ڈی پی او اور خفیہ ایجنسیوں کے نمائندے بھی شامل ہیں ٗلائسنس کے حصول کے لئے درخواستیں کمیٹی کو پیش کی جائیں گی کمیٹی کی کلےئرنس کے بعدمحکمہ داخلہ لائسنس جاری کر نے کا مجاز ہو گا واضح رہے کہ ایسے اسلحہ کے اجراء کے لئے ہر ضلع کے لئے 25 اور پشاور کے لئے 50 لائسنس کاکوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔