308

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی رپورٹ شائع کر دی

اسلام آباد/لاہور۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں اور رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتے ہوئے عوام الناس سے اعتراضات طلب کر لئے ۔

ترجمان کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3اپریل مقرر کی گئی ہے اور اس کے بعد کوئی اعتراض قبول نہیں ہوگا ۔ اعتراض جمع کرانے والوں کے لئے قواعد وضوابط جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متعلقہ حلقے کا ووٹر ہو ، درخواست اعتراضات میمورنڈم کی صور ت میں ہو،درخواست اعتراضاات سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کے پاس جمع کرائی جا سکے گی ۔ اعتراض کرنے والے کے دستخط ، مکمل پتہ اور رابطہ نمبر ہونا چاہیے ۔

درخواست اعتراض کرنے والا خود یا اس کا مجاز ایجنٹ بھی جمع کر اسکتا ہے ۔ درخواست گزار کو جس حلقے پر اعتراض ہو وہ اپنی تجویز اس متعلقہ حلقے کے پورے ضلع کے لئے دے ۔ کورئیر سروس، فیکس یا ای میل کے ذریعے کوئی درخواست اعتراضات زیر غور، وصول نہیں کی جائے گی ۔ درخواست اعتراضات کی آٹھ کاپیاں جمع کرانا ہوں گی ،علاوہ ازیں اتنی ہی تعداد میں متعلقہ نقشے لف کرنا ہوں گے۔