336

جی ٹی روڈ کا یوٹرن ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

پشاور۔ پشاور بس سروس ٹرانزٹ(بی آر ٹی) نے عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حاجی کیمپ کے قریب یو ٹرن کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے ۔جبکہ جی ٹی روڈ پر واقع دیگر یوٹرن بھی عام ٹریفک کیلئے کھول دیئے جائیں گے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی کی جا سکے ۔پی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق پشاور میں بی آرٹی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔اور تعمیراتی منصوبے پر دن رات کام ہو رہا ہے ۔

دوران تعمیر چمکنی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک میں خلل پڑنے سے مسافروں کو مشکلات کا سخت سامنا تھا ۔ تاہم حاجی کیمپ ٹرمینل کے قریب یو ٹرن کو فوری طور پر کھول دیا گیا ہے۔اور ٹریفک با قاعدہ بحال کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ترجمان کے مطابق جی ٹی ڑوڈ پر واقعے ھشتنگری سورئے پل تک دیگر یوٹرن بھی جلد ہی عام لوگوں کیلئے کھول دیئے جائینگے جس کے نتیجے میں ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی ترجمان نے بتایاکہ تعمیراتی منصوبے کیو جہ سے بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر عوام کو جو مشکلات کا سامنا ہے اس کا بی آرٹی انتظامیہ کو احساس ہے۔