108

نااہل حکومت کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑتی ہے ٗ عمران خان 

گجرات ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی قیمت عوام مہنگائی کے ذریعے ادا کرتے ہیں‘ نوجوان پارٹی رکنیت حاصل کریں اور بتائیں انکے مسائل کیا ہیں‘ ایسی حکومت نہیں چاہئے جو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جائے‘ پاکستان میں ٹیکس لگا لگا کر بجلی اور گیس مہنگی کردی گئی ہے‘ پیسے کا جواب نیب نے نہیں نواز شریف نے دینا تھا‘ ترقی پل اور میٹر بنا کر نہیں عوام پر پیسہ لگانے سے ہوتی ہے۔

منگل کو عمران خان نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک نئی قسم کی سیاست کررہے ہیں۔ آپ نے اس میں بتانا ہے کہ ہم آپ کیلئے کیا کرسکتے ہیں۔ ایسی حکومت نہیں چاہئے جو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جائے ایسی حکومت نہیں چاہئے جو قرض لیکر ملک پر بوجھ ڈال دے‘ حکومت کی نااہلی کی قیمت عوام مہنگائی کے ذریعے ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں ٹیکس لگا لگا کر بجلی اور گیس مہنگی کردی گئی ہے تاجر کس طرح بھارت جیسے ملک کا مقابلہ کرے گا۔ جب انہیں عدالت نااہل قرار دیتی ہے تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ اگر میں اقتدار میں ہوں تو میری ذمہ داری ہے بتاؤں کہ پیسہ کہاں سے آیا نواز شریف کے محلات پکڑے گئے ان کو بتانا تھا کہ پیسہ کہاں سے آیا پیسے کا جواب نیب نے نہیں نواز شریف نے دینا تھا۔

اگر چور جواب دینے کی بجائے سوال کرے تو تھانیدار کیا کرے گا۔ سب کو پتہ ہے کہ پنجاب کے تھانوں میں کیا ہوتا ہے نوجوان رکنیت حاصل کریں اور بتائیں ان کے کیا مسائل ہیں۔ نواز شریف کیوں نکالا کہہ کہہ کر پاگل بناتے ہیں پل اور میٹرو بنا کر نہیں عوام پر پیسہ لگنے سے ترقی ہو