شدید گرمی کے بعد اب موسم نے کروٹ بدلناشروع کر دی ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان ہے ، تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال اور دیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، پنجاب کی اگر بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم لسبیلہ، گوادر، جیوانی، کیچ ، تربت اورآواران میں چند مقامات پر تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مٹھی، بدین، دادو، کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اور حیدرآباد میں گردآلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
کشمیر میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ رات میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے،آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت اوربہاولپور میں 39 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔