90

ایشیاء میں سلامتی کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے ٗآرمی چیف

اسلام آباد۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مغربی ایشیاء میں علاقائی امن کا انحصار وسیع تعاون پر ہے‘ جرائم کے خطرات کو ختم کرنے ‘سلامتی کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے‘ آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ مہینوں میں دو طرفہ سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی اور پاک ایران سرحد کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مغربی ایشیاء میں علاقائی امن کا انحصار وسیع تعاون پر ہے۔ جرائم کے خطرات کو ختم کرنے‘ سلامتی کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔