وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں ، تمام بند راستے بھی کھول دیے گئے۔ جڑواں شہروں میں دو روز بعد زندگی معمول پر آ گئی۔
فیض آباد انٹر چینج اور ایکسپریس وے سمیت راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستوں کے علاوہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی جی ٹی روڈ، اسلام آباد پشاور ایم ون، اسلام آباد لاہور ایم ٹو موٹر وے بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کہنا ہے کہ مریڑ چوک، کمیٹی چوک، وارث خان روڈ سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں ، مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے۔
ڈی سی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ۔