308

سمگلنگ روک تھام ٗ فضائی میزبانوں کیلئے نئی پالیسی جاری

پشاور۔منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ائیر لائنز کے کپتانوں ٗ فضائی میزبانوں کی جامہ تلاشی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ تمام ائیر لائنز کی جانب سے فضائی میزبانوں کو نئی پالیسی جاری کردی گئی ہے۔

منفی سرگرمیوں میں ملوث فضائی میزبانوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے قومی ائیر لائن سمیت مختلف ائیر لائنز منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 100سے زائد فضائی عملے کو برطرف کر چکی ہیں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پور ٹ پر اندرون ملک اور بیرون ممالک کی پروازوں کی تلاشی کے لئے تین سراغ رساں کتوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں پی آئی اے کے فضائی میزبان سے پیرس میں منشیات کی برآمدگی کے بعد تمام اداروں کو اس ضمن میں سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔