17

بی آر ٹی ایکسپریس روٹس کے کرایوں میں اضافہ

پشاور میں بی آر ٹی ایکسپریس روٹس کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  ایکسپریس روٹس پر فی سٹاپ کرایہ 55 روپے مقررکیا گیا ہے،ترجمان بی آرٹی کا کہنا ہے مختصر سفر کرنے والے مسافربھی ایکسپریس روٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

طویل سفر کرنے والوں کو بس میں جگہ نہیں ملتی، سہولت کے لیے کرایہ بڑھایا گیا ہے۔یاد رہے رواں ماہ جولائی میں ہی بی آر ٹی کے کرایوں میں فی اسٹاپ 5 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی آر ٹی کے کرایوں میں فی اسٹاپ 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بی آر ٹی پر کم سے کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 60 روپے مقرر کر دیا گیا۔

بی آر ٹی پر 5 کلومیٹر تک سفر کا کرایہ 15 سے بڑھا کر 20 روپے کر دیا گیا جبکہ 10 کلومیٹر کا کرایہ 25 روپے، 10 سے 15 کلومیٹر کا کرایہ 35 روپے کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق 15 سے 20 کلومیٹر تک کا کرایہ 40 روپے اور 20 سے 25 کلومیٹر کا کرایہ 45 روپے ہو گا۔ 25 سے 30 کلومیٹر سفر کا کرایہ 50 روپے اور 30 سے 35 کلومیٹر کا کرایہ 55 روپے ہو گا۔

35 سے 40 کلومیٹر سفر کا کرایہ 60 روپے کر دیا گیا ہے۔ 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کارڈ جاری کر کے 50 فیصد رعایت ملے گی۔ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو والدین کے ساتھ مفت سفر کرنے کی اجازت ہو گی۔