وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ این او سی دیتے ہیں لیکن جلسہ کرنے نہیں دیتے۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ،ہمارا احتجاج اور جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قیادت کی جانب سے جہاں جہاں جانے کا حکم ملے گا ہم جائیں گے، وزیراطلاعات پنجاب کہتی ہیں کہ میں خیبر پختونخوا میں جلسہ کروں لیکن ہم پورے پاکستان میں جلسے کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جلسوں میں سب وسائل اپنے استعمال کر رہے ہیں، بی آر ٹی بسیں تو نہیں ساتھ لے کر گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ترامیم کرکے آئین کا حلیہ بگاڑنا چاہتی ہے، ہم کسی کو طاقت کا غلط استعمال کرنے نہیں دیں گے، نگران حکومت میں پولیس سے وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنے چاہئیں تھے۔