21

زندگی گزارنے کے لیے بہترین ممالک کون سے ہیں؟ فہرست جاری

ملازمت اور زندگی گزارنے کے لیے دنیا کے بہترین ممالک کی فہرست میں ڈنمارک پہلے نمبر ہے جس کے بعد سویڈن اور پھر سوئٹزر لینڈ کا نمبر ہے۔

 

اس فہرست میں 98 ممالک شامل ہیں جن کی درجہ بندی کسی ملک میں دستیاب جاب مارکیٹ، آمدنی، مہنگائی، تحفظ، سیاسی استحکام، تعلیمی اور طبی نظام کی سہولیات کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔

اس سروے کے لیے 22 مارچ سے 23 مئی 2024 تک دنیا بھر میں 17 ہزار افراد کا انٹرویو کیا گیا تھا۔

ڈنمارک اس فہرست میں گزشتہ برس چوتھے نمبر پر تھا لیکن اس سال سرِفہرست ہے کیوں کہ یہاں مفت علاج، بچوں کی نگہداشت کی خدمات میں سبسیڈیز اور یونیورسٹی کے طلبا کی فیس کی ادائیگی میں مدد جیسی اہم سہولیات میسر ہیں۔

ان ہی خدمات کی وجہ سے قبل ڈنمارک کو بیرون ملک کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بھی دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا تھا۔

ڈنمارک، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کے بعد ناروے، کینیڈا، فن لینڈ، جرمنی، آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کا نمبر ہے۔

فہرست کے مطابق مشرق وسطیٰ کا بہترین ملک متحدہ عرب امارات اور دوسرے نمبر پر قطر ہے۔ ایشیائی ممالک میں پہلا نمبر سنگاپور اور اس کے بعد جنوبی کوریا اور چین ہیں۔