انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
رہنما پی ٹی آئی زررتاج گل اپنے وکلاء کے ہمراہ اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی عدالت پیش ہوئیں اور درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد 30 ہزار کے مچلکوں کے عوض یکم اکتوبر تک زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا اور آئندہ سماعت کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کرکے دلائل طلب کر لیے۔
واضح رہے زرتاج گل کے خلاف تھانہ سنگجانی میں توڑ پھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔