300

پشاور میں318 اشتہاری مجرمان گرفتار

پشاور ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اغواء برائے تاوان ،ڈکیتی ،رہزنی ،منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کیخلاف جاری مہم کے دوران ایک ہفتہ میں 318 اشتہاری مجرمان سمیت 285 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں چاروں ڈویژن ایس پیز کی قیادت میں اشتہاری مجرموں کیخلاف جاری مہم کے دوران ایک ہفتہ میں اغواء برائے تاوان ،ڈکیتی ،رہزنی ،منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث 318 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا۔

مہم کے دوران کینٹ ڈویژن نے 94 اشتہاری مجرمان سمیت 63 جرائم پیشہ ،ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈاپور کی قیادت میں رورل ڈویژن نے 87 اشتہاری مجرمان سمیت 92 جرائم پیشہ افراد ،ایس پی سٹی شہزداہ کو کب فاروق کی قیادت میں سٹی ڈویژن میں 70 اشتہاری مجرمان سمیت 48 جرائم پیشہ افراد ،جبکہ ایس پی صدر سر کل شوکت خان کی قیادت میں صدر سر کل ڈویژن نے 67 اشتہاری مجرمان سمیت 82 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکئے۔