323

خیبر پختونخوا میں باعزت روزگار منصوبے کا دوسرا مر حلہ شروع 

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت کی طر ف سے صوبہ میں نوجوانوں کو باعز ت روزگار دینے کے لیے کے پی امپیکٹ نامی منصوبے کے تحت دوسرا مرحلے کے لیے فارم جمع کروادیئے گئے ہیں بارہ روزہ تربیت کے بعد ان نوجوانوں میں پانچ سے بیس لاکھ تک کی رقم تقسیم کی جائے گی جبکہ پہلے مرحلہ میں تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کورواں اگلے ہفتہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں چیک دیئے جائیں گے۔

مذکورہ پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے دوران کل ساڑھے تین سو نوجوانوں کو لمز کی طرف سے تربیت دی جائے گی اس مقصد کے لیے لمز کاپینل فار م جمع کرانے والے نوجوانوں سے ان کے کاروبار کے حوالہ سے آئیڈیا لیتے ہیں اور پھربہترین آئیڈیا کی بنیاد پر انتخاب کی جاتاہے پہلے بیج کے کل 1150نوجوانوں نے فارم جمع کرائے تھے جن میں سے 150کی شارٹ لسٹنگ کی گئی اور بعدازاں ان میں سے میرٹ پر 46نوجوانوں کو لاہور بھجوایا گیا جن کی تربیت کامرحلہ مکمل ہوچکاہے۔

جبکہ دوسرے بیج کے نوجوانوں کاانتخاب رواں ہفتہ کیے جانے کاامکان ہے ذرائع کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت کی رخصتی سے قبل ساڑھے تین سو نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی صوبائی حکومت نے اس منصوبے کے لیے پچاس کروڑ روپے مختص کیے ہیں اور آئیڈیا کی بنیاد پر پانچ لاکھ سے لے کر بیس لاکھ روپے تک تقسیم کیے جائیں گے۔