227

سری لنکا میں مسلمان مخالف فسادات‘صدرکا باقاعدہ تفتیش کا اعلان

کولمبو۔سری لنکن شہر کینڈی میں رواں ہفتے کے دوران ہونے والے فسادات کی باقاعدہ تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق تفتیش شروع کرنے کا اعلان سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کے دفتر سے کیا گیا۔

کینڈی میں چار روز تک جاری رہنے والے فسادات میں تین افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے تھے۔ پیر سے جمعرات تک جاری رہنے والی پرتشدد کارروائیوں میں مقامی مسلمانوں کے قریب دو سو مکانات اور کاروباری مراکز کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ گیارہ مساجد کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

کینڈی میں نافذ کرفیو اٹھا لیا گیاجبکہ ان فسادات میں ملوث ہونے کے شبے میں ڈیڑھ سو مشتبہ افراد حراست میں لیے جا چکے ہیں ا ن سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔