بنوں: عدالت نے اسپیشل جج اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آبادہمایوں دلاور سمیت دیگر کےسرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں و ارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
بنو ں کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے کیس میں ہمایوں دلاور سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور اور والد دلاور خان کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔
درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کیا، جس کی وجہ سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے مصدق عباسی کے مطابق جج ہمایوں دلاور، ان کے بھائی اور والد دھوکا دہی اور زمین کے جعلی کاغذات بنانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
جج ہمایوں دلاور کی جانب سے ڈھائی ارب روپے کی زمین اپنے بھائی کے نام کی گئی ، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ انہوں نےکہا کہ جج ہمایوں دلاور کیخلاف کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ جج ہمایوں دلاور کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی شکایت درج کرنے جارہے ہیں۔