6

حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے بعد حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا۔ اس حوالے سے تھانہ ترنول کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، زرتاج گل، راجہ بشارت اور عامر مغل کو نامزد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں شعیب شاہین اور سیمابیہ طاہر کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں پر حملے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ آئی جی اسلام آباد کے احکامات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔