واشنگٹن: سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ سروس کے لیے ہائی پروفائل ٹاک شوز پروڈیوس کریں گے۔
امریکی صدر کو ایک سال بعد بالآخر نوکری مل ہی گئی وہ نیٹ فلیکس کے لیے ہائی پروفائل شوز پیش کریں گے جو کہ رئیلیٹی شو بھی ہوسکتے ہیں لیکن اس حوالے سے تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آسکی ہیں تاہم یہ بات واضح ہے کہ ان شوز میں ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی معاونت بھی شامل ہو گی، بارک اوباما اور مشعل اوباما ٹاک شو کے لیے مواد بھی فراہم کریں گے جو زیادہ تر حوصلہ افزا حقیقی کہانیوں پر مبنی ہوں گی۔
بین الااقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر کے قریبی دوستوں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم خود بارک اوباما اور نیٹ فلیکس انتظامیہ نے اس پر تبصرے سے گریز کیا ہے تاہم بارک اوباما کے سینیئر ایڈوائزر ایرک شیلٹر نے بتایا ہے کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ حوصلہ افزا کہانی سنانے کی طاقت اور اس کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے عمل کو بہتر سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر کی اہلیہ مشعل اوباما کی یادداشتوں پر مبنی کتاب بھی رواں سال شائع ہونے جا رہی ہے گی جس میں انہوں نے دور صدارت کے اہم واقعات اور نجے زندگی کے اہم لمحات کا احاطہ کیا ہے جس میں بارک اوباما کی شخصیت کے منفرد پہلو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کریں گی اس طرح یہ ایک اہم دستاویز ثابت ہو گی۔