10

پاکستان میں شادی کیلئے رشتے بتانے والوں میں گھر والے سب سے آگے، سروے

شادی شدہ  پاکستانیوں میں سے تقریباً ہر 5  میں  سے 3 (58 فیصد) پاکستانیوں نے  بتایا ہےکہ انہیں شادی کے لیے رشتوں  کا سب سے زیادہ گھر  والوں نے بتایا۔

عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔

سروے کے مطابق شادی کے لیے  رشتے بتانے  والوں میں گھر  والے سب سے آگے رہے۔ 58 فیصد پاکستانیوں  نے ماں باپ  اور  بہن بھائیوں کی جانب سے رشتوں کے لیے  سب سے زیادہ  مشورے  ملنےکا کہا۔

26 فیصدکو  رشتہ داروں  اور  16 فیصد کو  دوستوں نے  رشتوں میں مدد کی جب کہ 7 فیصد نے  پیشہ ور افراد کی خدما ت لیں، پیشہ ور  افراد کی مدد لینے  والوں میں خواتین کی شرح زیادہ  رہی اور 11فیصد نے مدد لینے کا بتایا جب کہ مردوں میں یہ شرح 4 فیصد نظر آئی۔

شہری  اور  دیہی آباد ی میں بھی گھر  والوں کی طرف سے رشتے بتانےکا رجحان سب سے زیادہ   رہا  جب کہ  رشتے داروں کی تجاویز کو  دیہی آبادی  میں27  فیصد نے اہمیت دی اور  شہروں میں 23 فیصد نے غور  سے سنا۔

شہری آبادی میں دوستوں کی مدد  لینے کا  رجحان دیہی آبادی سے 4 فیصد زیادہ دیکھا گیا۔

سروے  میں  رشتے کے لیے اخبارات  میں اشتہارات  دیکھنے کا  30 فیصد نے بتایا  جب کہ رشتوں کی موبائل ایپس  اور  ویب سائٹ کے بارے  میں 25 فیصد پاکستانیوں نے جاننے کا کہا۔