321

خیبرپختونخوا میں کمپیوٹرائز لائسنس بنانے کی پالیسی متعارف

ڈی آئی خان۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ نے ممنوعہ بور کے تمام لائسنس ہولڈرز کو چھ ماہ کے اندر کمپیوٹرائز لائسنس بنانے کی پالیسی متعارف کرا دی ہے ‘ جاری کردہ بیان کے مطابق جن شہریوں نے ممنوعہ بور223,222,44سمیت اسلحہ کے لائسنس بنائے ہوئے ہیں وہ نئی مرتب شدہ پالیسی کے مطابق 6ماہ کے اندر کمپیوٹرائز لائسنس کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ کریں۔

‘ رابطہ کے بعد متعلقہ ضلعی کمپٹی کی منظوری کے بعد کمپیوٹرائز لائسنس کا اجراء کیا جائیگا ‘ اگر کسی نے اس پالیسی سے فائدہ نہیں اٹھایا تو اس کائسنس منسوخ تصور کیا جائیگا۔