271

صوابی میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کا آغاز

پشاور ۔ سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے آج صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کی ممبرسازی مہم کا آغاز کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدور ،تحصیل وضلعی ممبران ،کونسلرز،یوتھ ارکان اور پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان آج سے یہ عہد کریں کہ وہ پورے دلچسپی اور محنت سے لوگوں کو پاکستان تحریک انصاف کا ممبر بنائیں اور عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو پا یہ تکمیل تک پہنچانے میں مددکریں ۔اس موقع پر انہوں نے سیالکوٹ سے آئے ہوئے عثمان ڈار کو صوابی میں خوش آمدید کہا کہ انہوں نے کہا کہ آج ان کی پارٹی اور وہ جس مقام پر یہ پارٹی کے ارکان کی بے لوث محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے ابتدائی دنوں کی تکالیف اور مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہا اور اس بات کی پرواہ نہیں کہ ہم حکومت میں آئیں گے بھی کہ نہیں انہوں نے کہا کہ ابتداء میں جب عمران خان صوابی آئے تو ہمارے پاس پچاس بندے بھی مشکل سے پورے نہیں ہو رہے تھے اور آج اللہ کے فضل سے ہمارے جلسوں میں تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ملتی ۔

ہم عمران خان کے خوابوں کے ساتھی تھے ،ہیں اور رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست ذاتی مفاد اورفائدے کیلئے نہیں کی بلکہ اپنے عوام کی خدمت اور ان کی حالت زار بدلنے کیلئے جدجہد کی اور کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف صوابی میں وہ ترقیاتی کام کئے جس کی مثال گذشتہ ساٹھ سالوں میں نہیں ملتی ۔صوابی کے لوگوں کو صرف ووٹ کیلئے استعمال کیا گیا او رپھر یکسر انہیں نظرانداز کردیا گیا مگر ہم نے اپنی عوام کو بھلایا نہیں بلکہ ان کے سماجی اور معاشی حالات بدلنے کیلئے دن رات ایک کی یہاں ہسپتالوں ،سڑکوں ،تعلیمی اداروں اور کھیل کے میدانوں کو کھنڈرات سے بدل کران کو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بدل دیا ۔

پی اے ایف ایجوکیشن سٹی ،گجوخان میڈیکل کالج ،وومن یونیورسٹی ،صوابی یونیورسٹی ،بٹاکڑٹیکنیکل یونیورسٹی ،سپورٹس کمپلیکس ،بادہ ،اتلہ ،کنڈل ڈیم ،شاہراوں کی تعمیر ومرمت سکولوں کا لجوں کی تزئین وآرائش اور لاتعداد ہسپتال ہمارے کئے گئے کاموں کی زندہ مثالیں ہیں۔انہوں نے آج میں کہا کہ ہمارے اگلے الیکشن کا منشورلوگوں کے روزگار فراہمی کے حوالے سے ہوگا ہم نے سی پیک میں جوقانونی جنگ اس صوبے کے عوام کو ان کا حصہ دلانے کیلئے لڑی وہ اس لئے کہ سی پیک کے تحت بننے والی انڈسٹریل زون میں لاکھوں لوگوں کو روزگارکے مواقع میسر ہوں گے اس کے علاوہ انہوں نے صوابی بائی پاس کی جلد تعمیر کی خوشخبری بھی سنائی ۔