268

جہاز کے کاک پٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

پشاور۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دوران پرواز جہاز کے کاک پٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ہے اس ضمن میں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس اور ائیر لائنز کو باقاعدہ طورپرآگاہ کردیاگیاہے ۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جہاز کے کاک پٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی ہے دوران پرواز سگریٹ نوشی کو سیفٹی کے لئے خطرہ قرار دیاگیا ہے کپتانوں کوکہا گیا ہے کہ اگر دوران پرواز کوئی بھی کاک پٹ عملہ سگریٹ نوشی میں ملوث پایا گیا تو اس کا لائسنس تین ماہ کے لئے معطل ہو گا دوسری غلطی پر لائسنس منسوخ کردیا جائے گا یہ کاروائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ آرڈیننس 2002ء کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔