8

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ: کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر

وفاقی حکومت کے تمام سول ایمپلائز اور وہ تمام سویلینز جنہیں دفاع کی مد سے تنخواہ ادا کی جاتی ہےکی کم از کم تنخواہ کو 32 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر37ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق سول پوسٹوں پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ایمپلائز اور ہنگامی بنیادوں پر ہائر کئے جانے والے (Contingent )سٹاف پر بھی ہوگا۔

جن ملازمین کی مجموعی تنخواہ 37 ہز ار روپے سے کم ہے انہیں سپیشل الا ؤ نس دے کر یہ فرق پورا کیا جا ئے گا۔منظوری صدر مملکت کی جانب سے دی گئی ہے۔