12

اپیکس کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے، شہباز شریف اپیکس کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی صوبائی وزراء نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وفاقی وزراء محسن نقوی ، احسن اقبال ، جام کمال بھی وزیر اعظم کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت کی شرکت بھی متوقع ہے، گورنر ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، صوبائی وزراء ارکان اسمبلی اعلیٰ سول افسران شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم کو بد امنی کے حالیہ واقعات پر بریفنگ دی جائے گی،اجلاس کے دوران بلوچستان میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کو زیر غور لایا جائیگا۔

دوسری جانب آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ گریڈ ب22 کے افسر معظم جاہ انصاری کو نئے آئی جی بلوچستان تعینات کردیا گیا، معظم جاہ انصاری اس سے پہلے بطور کمانڈنٹ ایف سی خدمات سرانجام دے رہے تھے

تقرری کے بعد معظم جاہ انصاری نے ایوان صدرمیں صدرمملکت سے ملاقات کی، صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔