180

دہری شہریت ٗ نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنیکا حکم

لاہور ۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دوہری شہریت کے حامل نو منتخب چاروں سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا، چاروں سینیٹرز چیئرمین سینیٹ کے چناؤ کیلئے ووٹ دے سکیں گے، سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ دوہری شہریت کے معاملے پر 7رکنی بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

ہفتہ کو سپریم کورٹ نے دوہری شہریت از خود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے چاروں سینیٹرز کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو چاروں سینیٹرز کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا، چاروں سینیٹرز اب چیئرمین سینیٹ کے چناؤ کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

دوہری شہریت سے متعلق حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کا 7رکنی لارجر بینچ کرے گا جس میں دوہری شہریت سے متعلق قانون کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ اس سے قبل چوہدری سروس، ہارون اختر، سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا تھا۔