7

حکومت پنجاب نےلاہور میں 5 نئی تحصیلیں قائم کردیں

حکومت پنجاب نےلاہور میں 5 نئی تحصیلیں قائم کردیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری دی تھی جس کے بعد تحصیلوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو نے جاری کیا۔

نئی5  تحصیلوں میں نشتر ، واہگہ ، اقبال ٹاؤن ، راوی اور صدر شامل ہیں جبکہ موجودہ 5 تحصیلوں میں رائے ونڈ ، ماڈل ٹاؤن ،لاہور کینٹ ، لاہور سٹی اور شالیمارہیں ۔

5 نئی تحصیلوں سے لاہور میں اب تحصیلوں کی کل تعداد 10 ہو گئی ہے ،5 نئی تحصیلوں کیلئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب بڑا شہر بن گیا ہے۔