12

حکومت کا عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ، 1997 کے ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے ججز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹردانیال چوہدری ججز کی تعداد میں اضافے کا بل آئندہ ہفتے پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 1997 کےایکٹ میں ترمیم کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تعدادبڑھائی جائے گی ، نجی رکن کے ذریعے آئین کے آرٹیکل184 تھری میں ترمیم کی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ جےیو آئی کے رکن نور عالم خان کا بل بھی آئندہ ہفتے ایوان میں پیش ہو گا، بل کے تحت نظر ثانی کی اپیل اس سے بڑا بینچ سننے کا مجاز ہوگا۔

آئین میں ترمیم سے اطلاق ماضی کے فیصلوں پر بھی ہو گا، حکومت نور عالم خان کے نجی بل کی حمایت کرے گی۔