پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں سے ہونے والے حالیہ نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور ریلوں سے 65 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں 30 بچے، 12 خواتین اور 23 مرد شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 113 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 784 مکانات کو نقصان پہنچا اور 217 گھر مکمل تباہ ہوئے۔
اس کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 139مویشی بھی ہلاک ہوئے۔