250

پشاور میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی دارلحکومت میں امن امان کے قیا م کیلئے APL موٹرسائیکل چلانے اور گاڑیوں میں لگی لوڈ سپیکر کی غیر قانونی استعمال کر نے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر 43 افراد جبکہ بغیر نمبر پلیٹ اور ربغیر جسٹریشن کے موٹرسائیکلیں چلانے والوں کیخلاف کاروائی کر کے درجنوں موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں پشاور میں امن امان کے قیام کیلئے APLموٹرسائیکل چلانے اور گاڑیوں میں لگی لوڈ سپیکر کی غیر قانونی استعمال کر نے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ،سٹی ،کینٹ ،صدر ،اور رورل ڈویژن میں ایس پیز کی زیر قیادت مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروایؤں کے دوران لو ڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر 43 افراد جبکہ بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر رجسٹریشن کے موٹر سائیکلیں چلانے والوں کیخلاف کاروائی کر کے درجنوں موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔