138

مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مردان۔عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے طالب علم مشال خان کے قتل کے مرکزی ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم عارف کو سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں پہلے مردان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیاتاہم جج کی غیر حاضری کے باعث انہیں پھر سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔

ٗعدالت میں پیشی کے دوران پولیس کی جانب سے ملزم عارف کے 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی ٗجسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے صرف 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ٗخیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے مشال خان قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ٗیاد رہے کہ مشال خان کے قتل کے بعد ملزم عارف نے ایک اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔

جس میں اس نے مشال خان کے قتل کو جائز قرار دیا تھا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم عارف ترکی میں مقیم تھا اور چند روز پہلے ہی مردان واپس آیا تھا ٗملزم کی گرفتاری کے بارے میں پولیس نے کہا تھا کہ ملزم عارف کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے خفیہ اطلاع پر اسے گرفتار کیا۔