371

مدینہ منورہ میں قدیم درختوں کو تلف ہونے سے بچالیاگیا

مدینہ منورہ۔سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں سینکڑوں برس قدیم درختوں کو تلف ہونے سے بچالیاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات و زراعت نے سینکڑوں برس پرانے درختوں کو تلف ہونے سے بچا لیا ۔

نامعلوم افراد نایاب درختوں کی جڑوں کو آگ لگا کر تباہ کر رہے تھے مدینہ منورہ ریجن میں قدیم درختوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسامہ نے بتایا کہ ادارے کی سروے ٹیم نے ینبع کمشنری میں سیکڑوں برس قدیم درختوں کی رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ درختوں کی جڑوں میں نامعلوم افراد نے آگ لگا کر انہیں تباہ کر دیا ہے جس سے یہ نایاب اور سیکڑوں برس قدیم درخت تباہ ہو رہے ہیں ۔

سروے ٹیم نے اپنی سفارشات میں کہا کہ اگر درختوں کو فوری طور پر نہیں بچایا گیا تو وہ تباہ ہو جائیں گے ۔ ڈاکٹر اسامہ نے مزید بتایا کہ قدیم درختوں کو بچانے کیلئے فوری طور پر کام کرتے ہوئے انکی جڑوں کے اطراف میں جست کی چادر لگا کر اس میں قدرتی کھاد اور علاقے کی مٹی بھر کر انہیں محفوظ کر دیا گیا ۔