12

“یوں بنا تھا پاکستان” کے نام سے ملی نغمہ ریلیز کردیا گیا

“یوں بنا تھا پاکستان”  کے نام سے ملی نغمہ ریلیز کردیا گیا

نغمے کےبول لہو کو گرما دینے والے ہیں،جیسا کہ “یوں بنا تھا پاکستان،نغمے میں تاریخی پہلووں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور شہدا کی قربانیوں کا ذکر ہے

زندہ قومیں اپنے مذہبی و قومی تہوار روایتی جوش خروش سے منایا کرتی ہیں کسی بھی قوم کا سب سے مقدس دن اُس کی آزادی کا دن ہوتا ہے،پاکستان 14 اگست 1947 میں دنیا کے نقشے پر اُبھرا۔

سات دہائیوں میں کئی اُتار چڑھاؤ آئےمگرقوم نے جواں مردی سےحالات کا مقابلہ کیا، پاکستانی قوم ہر سال 14 اگست کو یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہے۔