25

کے پی میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 61 ہوگئی

 پشاور: خیبر پختون خوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، حادثات میں 61 افراد جاں بحق، 102 زخمی ہوگئے۔

 

خیبر پختون خوا میں حالیہ بارشوں پر پی ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق یکم جولائی سے لے کر اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں میں حادثات کے نتیجے میں 61 افراد جاں بحق، 102 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بارشوں سے 704 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

جاں بحق افراد میں 22 مرد 12 خواتین اور 27 بچے جبکہ زخمیوں میں 36 مرد 26 خواتین اور 40 بچے شامل ہیں۔ بارش کے باعث مجموعی طور پر 704 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 501 گھروں کو جزوی جبکہ 203 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چترال اپر و لوئر، مانسہرہ، اپر کوہستان ملاکنڈ، دیر لوئر، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک، کرک اور چارسدہ، مردان ، صوابی، باجوڑ، ہنگو، مہمند، بونیر، شانگلہ میں رونما ہوئے۔

تیز بارشوں، سیلابی صورتحال اور نقصانات کے پیش نظر محکمہ ریلیف کی جانب سے چترال اپر میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔