20

کویت نے غیرملکیوں کیلئے فیملی ویزہ قوانین میں نرمی کر دی

کویت نے غیرملکیوں کیلئے فیملی ویزہ قوانین میں نرمی کر دی۔

 

تفصیلات  کے مطابق کویتی حکومت نے ایسے یونیورسٹی ڈگری نہ رکھنے والے غیرملکیوں کو بھی اپنے خاندان کو سپانسر کرنے کی اجازت دےدی ہے، جن کی آمدنی کم از کم 800کویتی دینار (تقریباً 7لاکھ 30ہزار روپے)ماہانہ ہے۔
نئی پالیسی میں کویت میں مقیم یا کویت میں پیدا ہونے والے غیرملکیوں کی بیویوں اور بچوں کو سپانسر کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔مزید براں وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل آف ریزیڈنسی افیئرز جنرل ڈیپارٹمنٹ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بعض مخصوص حالات میں کم از کم تنخواہ کی شرط بھی ختم کر سکتا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق نئی پالیسی فوری طور پر لاگو ہو چکی ہے۔ 
واضح رہے کہ قبل ازیں صرف وہی لوگ فیملی کو سپانسر کر سکتے تھے جن کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری ہواور ان کی کم از کم تنخواہ 800کویتی دینار ہو۔