بلوچستان کو کراچی سے ملانے والا راستہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے آمد و رفت متاثر ہو گئی۔
بارش کی وجہ سے حب ندی پل کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، جس سے بلوچستان کی براہ راست کراچی سے آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔
آمد ورفت متاثر ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پل کا کام بھی سست روی کا شکار ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مزید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ژوب، بارکھان، کوہلو، کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، گوادر، جیوانی، پسنی، کیچ، تربت اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
خیبرپختوا میں بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے لوگوں کو مالی و جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔