132

تکنیکی نقص، ٹیسلا نے 18 لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں

ٹیسلا نے اپنی تیار کردہ 18لاکھ گاڑیوں کے بونٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث مارکیٹ سے واپس منگوا لی ہیں۔

کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے بونٹ کی وجہ سے حادثات پیش آسکتے ہیں۔ارب پتی ایلون مسک کی ‘ٹیسلا’ کمپنی نے 2021اور 2024کے درمیان آنے والے ماڈل تھری، ماڈل ایس اور ماڈل ایکس اور 2020سے 2024کے دوران آنے والے ماڈل وائے کی گاڑیوں کو مارکیٹ سے واپس منگوا لیا ہے۔

ان گاڑیوں کے بونٹ میں یہ خرابی ہے کہ وہ کھولنے پر ضرورت سے زیادہ کھل جاتے ہیں۔خصوصاً جب گاڑی تیز رفتاری میں چل رہی ہوتی ہے۔

جس سے خطرہ ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور کے سامنے بونٹ کے کھل جانے سے اس کو دیکھنے میں دقت پیش آئے گی اور حادثہ ہو سکتا ہے، ابھی تک کمپنی کو کسی نے اس تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کی شکایت نہیں کی لیکن کمپنی احتیاطا گاڑیوں کو واپس بلا رہی ہے۔

اس عمل کا مقصدکسٹمر کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق کمپنی کو یہ شکایات رواں سال 25مارچ اور اپریل کے وسط میں چین سے موصول ہوئی تھیں، تب سے ٹیسلا کمپنی کے ماہرین اس شکایت کے بارے میں تحقیق کر رہے ہیں کہ اس شکایت کا ازالہ کیسے ہو سکتا ہے۔