10

درہ آدم خیل میں 11اموات، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا متاثرہ خاندان کےلیےمالی امداد کا اعلان

درہ آدم خیل: سیلابی ریلے میں ایک ہی گھر کے 11افراد کی اموات پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے متاثرہ خاندان کےلیے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

علی امین گنڈا پور نے پیش آنے والے واقعے پر کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے، وزیراعلی نے انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف کی فراہمی کےلیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ آج درہ آدم خیل میں سیلابی ریلہ گھر میں داخل ہواتھا جس کےباعث 11افرادجاں بحق ہوئے تھے۔ واقعہ درہ آدم خیل پرانا بازید خیل میں پیش آیا ، بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوا جس نے 10 زندگیاں نگل لیں۔ ریلہ آنے سے ایک پانچ سالہ بچی لاپتہ ہو گئی تھی جس کی بعد میں لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھرکے تہہ خانے میں سو رہے تھے کہ پانی داخل ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں ، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 3 خواتین اور 2 مردشامل ہیں۔