سعودی عرب میں رہائش، ملازمت اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے کے دوران 21,103 غیر قانونی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق گرفتار افراد میں سے 5657 سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرنے کی کوشش کرنے اور 2449 افراد کو اقامتی قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں 56 فیصد ایتھوپین اور 43 فیصد یمنی باشندے ہیں، دیگر قومیتوں کی تعداد ایک فیصد ہے۔ غیرقانونی طور پر نقل و حمل اور پناہ دینے کی خلاف ورزیوں میں ملوث 18 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں غیر قانونی داخلے کی سہولت فراہم کرتا ہوا کوئی بھی شخص پایا گیا جس میں نقل و حمل یا پناہ فراہم کرنا شامل ہے، ایسے شخص کو 15 سال تک قید،ایک ملین ریال تک جرمانہ اور جائیداد کی ضبطی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔