بیجنگ: چین میں سوشل میڈیا انفلونسر ایک وقت میں 10 کلو کھانا کھانے کا چینلج پورا کرنے کی کوشش میں فیس بک لائیو پوسٹ کے دوران جان کی بازی ہار گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ پین ژیاؤتنگ سوشل میڈیا پر عجیب عجیب اور نہایت مشکل چیلنجز کو پورا کرنے کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔
اس بار انھوں نے ایک ایسے چیلنج کا انتخاب کیا جس میں انھیں سوشل میڈیا پر لائیو آکر ہر 10 گھنٹے بعد 10 کلو کے برابر کھانا کھانا ہوتا ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ والدین اور خیر خواہوں کے بار بار انتباہ کے باوجود سوشل میڈیا انفلونسر نے چیلنج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ وہ پہلے ہی کافی فربہ تھیں۔
سوشل میڈیا پر لائیو پوسٹ کے دوران کھانا کھاتے ہوئے ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں انھوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
پین ژیاؤتنگ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کا معدہ خراب تھا اور اس میں کافی تعداد غیرہضم شدہ کھانا بھی موجود تھا۔
زیادہ کھانے کی وجہ سے ان کے نظام انہضام نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔