پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔
پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں رؤف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ شامل ہیں۔
شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے کسی بھی شوکاز کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا، آپ کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف دیے گئے بیانات کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا۔
نوٹس کے مطابق آپ نے بانی پی ٹی آئی کی تمام ہدایات کو نظر انداز کیا، کسی سے بھی ملاقات کرنے یا نہ کرنے سے متعلق پارٹی گائیڈ لائنزکونظراندازکیا۔
دوسری جانب پارٹی رکنیت کی مرطلی پر اپنے بیان میں شیر افضل مروت کا کہناتھاکہ میری پارٹی رکنیت معطل ہونے سےفرق نہیں پڑےگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی کے ساتھ ہوں، پارٹی رکنیت کے خاتمے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پارٹی میں اختلافات معمول کا عمل ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ میرے خلاف کسی پی ٹی آئی رہنما نے سازش کی ہے تو پرواہ نہیں۔
شیرافضل مروت کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ صبح نوکی امید ہے، قانون کی حکمرانی کا راستہ بحال ہوتا نظر آرہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کی تھی۔