جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مخصوص نشستوں کے حوالے سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے خیرسگالی کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی تسلیم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فیصلہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے تعلقات میں بہتری کی جانب قدم ثابت ہوگا۔
مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی سے خیرسگالی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فیصلہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے تعلقات میں بہتری کی جانب قدم ثابت ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات پورے ملک میں انتخابات مجموعی طور دھاندلی زدہ ہیں لہٰذا پورے ملک میں ازسر نو عام انتخابات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائےاسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی اور ہمارے وہ ارکان جو فیصلےسے متاثر ہوں گے اور وہ ذاتی طور پر اپیل کر سکتے ہیں۔