داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیوہ کو عراق میں سزائے موت سنادی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کی عدالت نے ابوبکرالبغدادی کی بیوہ کو سزائے موت سنائی ہے۔
عراقی عدالت نے ابوبکرالبغدادی کی بیوہ کو داعش کے ساتھ کام کرنے اور خواتین کو اپنے گھر پر قید رکھنے کے جرم میں سزاسنائی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ابوبکرالبغدادی کی پہلی اہلیہ اسمامحمد کو ترکیہ سےگرفتار کرکے عراق لایا گیا تھا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ پھانسی کی سزا پر عملدرآمد عراق کی اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد ہوگا۔
یاد رہےکہ داعش کے سابق سربراہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت شام میں نومبر 2019 کو امریکی فوج کے حملے میں ہوئی تھی۔