17

پشاور: 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور، 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سگنلز بند رکھنے کے بعد حوالے سے خط وزارت داخلہ کو ارسال کردیا گیا۔

محرم الحرام کی 9 اور 10 کو صوبہ خیبرپختو نخوا کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق موبائل سگنلز بند رکھنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں 9 اور 10 محرم الحرام کو سگنلز بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق محرم کے دوران صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

دوسری جانب محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکی گئی ہے ۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہو گی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں ، گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھی جاری کیا جا چکا ہے، جس کے مطابق صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کوسول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات کیا جا رہا ہے، پاک فوج کی تعیناتی آئین کےآرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔