واشنگٹن ۔ امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے اور ایمزون کے سربراہ جیف بیزوس نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے پہلا نمبر چھین لیا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فوربز جریدے نے 2018ء کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں کمی دیکھی گئی ہے اور ان کی فہرست کی درجہ بندی میں ان کا نمبر 544 ویں سے 766 تک پہنچ گیا جبکہ ان کی دولت تقریباً3.1 بلین ڈالر ہے جو کہ ایک سال میں 400 ملین ڈالر کم ہے۔فوربز کی جانب سے عرب دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔
جس کے مطابق مصر کے ناسف ساوری 6.6 بلین ڈالر دولت کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں درجہ بندی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 7 افراد اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ مصر کے چھ افراد امیر ترین عرب شہریوں میں شامل ہیں۔
319