16

کے پی ، پبلک سروس کمیشن نے بھرتیوں کے عمل کو حتمی شکل دے دی

    خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے تحصیلدار(بی پی ایس۔ 16) کی 09 آسامیوں اور نائب تحصیلدار(بی پی ایس 14) کی آٹھ پوسٹوں کے لیے بھرتیوں کے عمل کو حتمی شکل دے دی ہے.

تفصیلات کے مطابق کمیشن نے تحصیلدار بی پی ایس۔16 کی پوسٹ کے لیے 07 امیدواروں کی عارضی طور پر سفارش کی ہے جن میں اقدس رحمان ولد محمد رفیق، ہارون خورشید ولد محمد خورشید، مشال غالب دخترخان غالب، مدثر عالم ولد عامر عالم، قلندر خان ولد عبدالستار خان، شہزاد احمدد ولد انور سید اور مس شہنیلہ دختردلسوز شامل ہیں،اسی طرح نائب تحصیلدار (بی پی ایس 14) کی اسامیوں پر تقرری کے لیے چھ امیدواروں کی تقرری کے لیے آزمائشی طور پر سفارش کی گئی ہے جن میں عائشہ مشتاق دختر ڈاکٹر مشتاق احمد، مدثر احسان ولداحسان الحق، محمد یونس ولد شاہ محمود، مس ندا قریشی دختر جہانگیرقریشی،زرشے عطاء دختر عطاء اللہ اور زہرہ جاوید دخترشریف اللہ خان جبکہ اقلیتی کوٹے کی چار پوسٹیں (دو تحصیلدار اور دو نائب تحصیلدار کے لیے) خالی رہیں گی جن کو دوبارہ مشتہر کیا جائے گا، اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔