84

کے پی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ؛ جلد خوشخبری ملنے کا ارشارہ

خیبر پختون خوا کے مشیر خزانہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے جلد خوشخبری ملنے کی توقع کا ارشارہ دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں میں سیلاب سے بچنے کیلئے بھی 100 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ مختلف اضلاع کو 105.8 ملین روپے جاری کیے ہیں۔

اسی طرح اسلام کے مقدس ترین مہینے محرم الحرام کے سلسلے میں ریسکیو 1122 خیبر پختون خوا کو 15.5 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔

خیبر پختون خوا پولیس کو محرم الحرام پر امن و امان برقرار رکھنے کیلیے 162 ملین کی اضافی گرانٹ دی گئی ہے جبکہ کمشنر کوہاٹ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کو 70 ملین جاری کیے ہیں۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں سے بچنے اور نقصانات کے ازالے کیلئے پی ڈی ایم اے کو 1250 ملین روپے جاری کیے ہیں۔

 

واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اور مون سون بارشوں کیلئے تقریباً 1870 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔