کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات پر سیاحوں کے پھنسنے کے باعث فوری فیصلہ کیا گیا ہے، ہماری آج کی ایک روزہ ہڑتال کامیاب رہی ہے، لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے کیونکہ موٹر سائیکل والے چل نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ مالا کنڈ، سوات اور ہزارہ میں سیاح گئے ہوئے ہیں، اس لیے ہڑتال ختم کر رہے ہیں، ہڑتال آسان نہیں تھی کیونکہ پوری حکومت اس ہڑتال کے خلاف تھی۔
عبدالسمیع کا کہنا تھا کہ ملک میں اب اسمگل پیٹرول کی فروخت زیادہ ہونے کا امکان ہے، حکومت نے ڈبل ٹیکسیشن کی ہے۔