45

بھارت میں کالج انتظامیہ نے حجاب پر پابندی لگادی

ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں واقع ایک کالج میں مسلم طالبات کے برقعہ، حجاب اور نقاب پہنے پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد مسلم کمیونٹی میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم طالبات کے برقعہ، حجاب اور نقاب پہنے پر پابندی لگاتے ہوئے اس لباس کو‘ غیر مہذب‘ کہا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی کے چمبور علاقے میں واقع این جی اچاریہ کالج میں نئے تعلیمی سال 2024-2025 کے لیے مسلم لڑکیوں کو کالج واٹس اپ گروپ میں پیغام بھیجا گیا ہے کہ وہ مہذب لباس پہن کر کالج میں داخل ہوں۔

کالج کی جانب سے پیغام موصول ہونے کے بعد مسلم طالبات کی جانب سے سخت احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بڑی تعداد میں طالبات کا کالج کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تانا شاہی نہیں چلے گی، نہیں چلے گی اور نیا حکم نامہ واپس لو واپس لوکے نعرے لگائے۔

کالج کے رویے کے خلاف مسلم عوام اور لیڈروں میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، مختلف حلقوں کی جانب سے شیوسینا (ٹھاکرے) کے لیڈر کے کالج کے اس حکم کہ مذمت کی جا رہی ہے۔

معروف عالم دین مولانہ اشرفی کی جانب سے کالج کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے، کالج کے اس حکم کو مسلمانوں نے جذبات سے کھیلنے والا قرار دے کر فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔